• اکتوبر 30, 2020

آئٹم نمبر کرنے والی اداکارہ کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا،اریبہ حبیب

اسلام آباد:اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں آئٹم نمبر کرنے والی اداکارہ کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے آئٹم نمبر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک مرتبہ آئٹم سانگ کرنے کی آفر ہوئی تھی جسے انہوں نے اس لئے ٹھکرا دیا کہ یہ کام ہماری روایات کی عکاسی نہیں کرتا اور ہمارے معاشرے میں ڈھکی ہوئی خواتین کو زیادہ عزت دی جاتی ہے اور آئٹم نمبر کرنے والی اداکارہ کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل جلن میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ چند روز قبل اریبہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ماڈلنگ کی فیلڈ میں اتفاقیہ طور پر آئیں، انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھیں گی۔ اریبہ نے نئی ماڈلز کو نصیحت بھی کی کہ وہ کام کیلئے کبھی مایوس مت ہوں، اگر وہ باصلاحیت ہوئیں تو انہیں کام کی آفرز خود بخود ملیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نائب صدر مائیک پنس کے سر پر مباحثے کے دوران مکھی بیٹھی رہی،سوشل میڈیا پر لوگوں کے تبصرے

Read Next

Donald Trump refuse to help Nawaz Sharif A1tv Headlines 01 PM | 08 OCTOBER 2020

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے