• اکتوبر 20, 2020

آئندہ کوئی بھی لیگی رکن عسکری،ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا،نواز شریف

لاہور:،مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی جماعت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہ کہا کہ آئندہ ہماری جماعت کا کوئی بھی رکن  انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا،سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں نواز شریف نے لکھا کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید لکھا کہ یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہیے ،اپنی جماعت کو ہدایت کر رہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خود مسلح افواج کو اپنے حلف کی پاسداری یا د کرانے کیلئے آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن  جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا،نواز شریف نے لکھا کہ قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کیلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کے ساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسے خفیہ نہیں رکھا جائے گا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی حکومت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

Read Next

ترقی پذیر ممالک سے لوٹی رقم فوری طور پر واپس کی جائے، وزیراعظم کا مطالبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے